107

عالمی باکس آفس پر ’’کیپٹن مارول‘‘ کی حکمرانی برقرار، فلم نے امریکی باکس آفس پر 353 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا

لاس اینجلس (این این آئی) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ نے عالمی باکس آفس پر 992 ملین ڈالرز سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔فلم کا سحر ریلیز ہونے کے بعد پانچویں ہفتے بھی دنیا پر طاری ہے، فلم نے امریکی باکس آفس پر 353 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔ 152 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی ایڈونچر فلم کی کہانی 1990 کی دہائی میں ایک خاتون ائیر فورس پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جسے وقت کے ساتھ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل ہے۔اپنی طاقت کا پتہ چلنے پر کیپٹن مارول 2 خلائی مخلوقات کے مابین جنگ سے انسانوں کو بچانے میں اپنا کردار نبھاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں